بھارت نے ایک سرجیکل اسٹرائیک کی تو پاکستان 10کرے گا‘ میجر جنرل آصف غفور
ندن (یواین پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے خبردار کیا ہے کہ بھارت نے ایک سرجیکل اسٹرائیک کی توپاکستان دس کرے گا‘جس ملک کی فوج مضبوط نہ ہووہ ٹوٹ جاتاہے‘فوج جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہے‘حالیہ الیکشن شفاف تھے اگر کسی کے پاس انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے‘سی پیک سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی‘پاک فوج سی پیک کی محافظ ہے‘آج کا پاکستان ماضی سے بہترہے اورہم اچھے حالات کی جانب گامزن ہیں‘قومی یکجہتی سے بہترکوئی چیزنہیں ہے‘فوج سب سے منظم ادارہ ہے اور پاک فوج کی طرح دیگر اداروں کوبھی مضبوط ہونا چاہیے‘فوج 15 سال سے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے کام کررہی ہے‘دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جتنی قربانیاں ہم نے دیں کسی نے نہیں دیں‘دورہ برطانیہ میں پروفیشنل امور سمیت ملکی بہتری پر بات چیت ہوئی ۔وہ برطانیہ میں اخبارنویسوں سے بات چیت کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس ملک کی فوج مضبوط نہ ہووہ ٹوٹ جاتاہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فوج جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج سی پیک کی محافظ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج کا پاکستان ماضی سےبہترہے اورہم اچھے حالات کی جانب گامزن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی سے بہترکوئی چیزنہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج سب سے منظم ادارہ ہے اور پاک فوج کی طرح دیگر اداروں کوبھی مضبوط ہونا چاہیے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ انسداد دہشت گردی پولیس کاکام ہے اورفوج 15 سال سے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے کام کررہی ہے۔ ذرائع ابلاغ پرانہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف قربانی دینے والوں میں اکثریت عوام کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جتنی قربانیاں ہم نے دیں کسی نے نہیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کرائم ریٹ میں چھٹے نمبر پرتھا، آج 66 ویں پر ہے۔آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان میں خرابیوں سے زیادہ اچھائیاں ہیں،جودنیا کو بتانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو ملکی استحکام کی خاطر حکومتوں کا ساتھ دینا چاہئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ دورہ برطانیہ میں پروفیشنل امور سمیت ملکی بہتری پر بات چیت ہوئی۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وقت ثابت کرے گا کہ پاکستان کے حالیہ الیکشن سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ، اگر کسی کے پاس انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ بڑےممالک مسائل کے حوالے سے ایک دوسرے سے ملاقاتیں کرنے میں گریز کرتے ہیں، دنیا میں ایک پاکستان ہی واحد ملک ہے جو تمام ممالک سے ملاقاتیں کرتا ہے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہم بھارت، چین، افغانستان، قطر، سعودی عرب سےبات چیت کرتے رہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ پاک فوج سی پیک کامحافظ ادارہ ہے، ملکی استحکام کی خاطر تمام حکومتی اداروں کاساتھ چلناضروری ہے، بطورادارہ پاکستان کاامیج بلندکرناہمارااولین فرض ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی، جس دن افغانستان میں امن قائم ہوگا خیبرپختونخواہ سے چیک پوسٹیں ختم ہوجائیں گی، ہمارا کوئی بھی جوان قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتا۔