Buy website traffic cheap

بیرسٹر فروغ نسیم

بیرسٹر فروغ نسیم کا وفاقی وزیربرائے قانون کا حلف اٹھاتے ہی بڑاحکم، بیرونِ ملک دوروں پر پابندی عائد

لاہور(ویب ڈیسک): وزارت قانون نے سینیٹرفروغ نسیم کے وزارت قانون وانصاف کاقلمدان سنبھالنے سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیاجس کے مطابق وزیر قانون نے وزارت کے افسروں کے بیرون ملک دورے پرپابندی عائد کردی ہے ۔ وزارت قانون کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق وزیر قانون وانصاف سینیٹرفروغ نسیم کوانٹرنیشنل لیگل فرنٹ پر بریفنگ دی گئی اوروزیر قانون نے لاءافسروں کی تقرری کا جائزہ لینے کی ہدایت کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی عدالتوں میں خالی اسامیاں پر کرنے کے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی اور وزیر قانون نے وزارت کے افسروں کے بیرون ملک دورے پرپابندی بھی عائد کردی ہے ۔