Buy website traffic cheap

بینظیر بھٹو

بینظیر بھٹو قتل کیس کے ملزم کو زمین کھاگئی کہ آسمان نگل گیا، جیل حکام بھی پریشان

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کیس کے ایک ملزم رفاقت حسین جس کو عدالت نے عدم ثبوتوں کی بنا پر رہا کردیا تھا پراسرارطورپر غائب ہے ۔ ملزم کے والد صابرحسین نے راولپنڈی عدالت میں درخواست دی ہے کہ عدالت نے ان کے بیٹے کو رہا کردیا تھالیکن پولیس نے پھر بھی رفاقت حسین کو اپنی حراست میں رکھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو رہا کردیا گیا تھالیکن والدین کہتے ہیں کہ ان کا بیٹا ابھی تک گھر نہیں پہنچاہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملزم کو رہا کردیا تھالیکن سی ٹی ڈی اسے دوبارہ گرفتارکرکے لے گئی تھی۔ عدالت نے ملزم کی پراسرارگمشدگی پر سی ٹی ڈی اور متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرلیا ہے۔