Buy website traffic cheap

بینظیر بھٹو

بینظیر بھٹو کا ایسااعزاز جو اٹھائیس سال بعد نیوزی لینڈ کی خاتون وزیراعظم نے چھین لیا، سوشل میڈیا پر چرچے

لاہور(ویب ڈیسک): نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن دنیا کی دوسری خاتون وزیراعظم بن گئی ہیں جنہوں نے اپنی وزارتِ عظمیٰ کے دوران بیٹی کو جنم دیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزارصرف پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کو حاصل تھا جنہوں نے اٹھائیس سال پہلے وزارتِ عظمیٰ کے دوران بچے کو جنم دیا تھا۔ کیوی وزیراعظم نے یہ خوشخبری اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے عام عوام تک پہنچائی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ خبر اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کیوی وزیراعظم نے بیٹی کو جنم اسی دن دیا ہے جس دن سابق وزیراعظم بینظیر بھٹوکا پینسٹھواں جنم دن منایا جارہاہے ۔