Buy website traffic cheap

بیگم کلثوم نواز

بیگم کلثوم نوازکا جسدِ خاکی پاکستان پہنچادیا گیا، قریبی عزیزواقارب نے آخری دیدارکیا

لاہور(ویب ڈیسک): بیگم کلثوم نواز کی میت شریف میڈیکل سٹی پہنچا دی گئی ،سابق خاتون اول کی میت شریف میڈیکل سٹی کے سرد خانے میں رکھ دی گئی۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے شریف میڈیکل سٹی میں اپنی اہلیہ کلثوم نوازکا دیدار کیا،مریم نواز اور شریف فیملی کے دیگر افراد نے بھی بیگم کلثوم نواز کا دیدار کیا۔ بیگم کلثوم نوازکی میت نمازہ جنازہ کے وقت سردخانے سے لائی جائے گی،مرحومہ کی نمازجنازہ شام5بجے شریف میڈیکل سٹی میں اداکی جائے گی،ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نماز جنازہ پڑھائیں گی ،بیگم کلثوم نواز کو سسر میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔