Buy website traffic cheap

نوازشریف

بیگم کلثوم نوازکی بیماری یا خفیہ طاقتوں سے مبینہ ڈیل کا شاخسانہ ، نوازشریف کے الیکشن تک وطن واپسی کے امکانات ختم

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے اور نیب کو کرپشن کیس میں مطلوب حسین نوازنے لندن میں میڈیا کو اپنی والدہ بیگم کلثوم نوازکی بیماری کے متعلق بریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انفیکشن ٹھیک ہوگیالیکن ان کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے کیونکہ ان کے پھیپھڑے بالکل کام نہیں کررہے اور ڈاکٹر ز بھرپورکوشش کررہے ہیں کی ان کے جسم میں خون کی روانی کو بحال کیا جائے۔ نوازشریف اور مریم نوازکی پاکستان واپسی کے متعلق ان کا کہنا تھاکہ میرے والد کا پاکستان جانا ضروری ہے لیکن والدہ کی علالت کی وجہ سے ابھی وہ پاکستان نہیں جاسکیں گے جس سے ان کی الیکشن تک وطن واپسی کے امکانات بہت کم ہوگئے ہیں۔