Buy website traffic cheap

آپریشن

تبدیلی آنہیں آرہی، تبدیلی آگئی ہے، خیبر پختونخواہ پولیس کا ایساکارنامہ ہر کوئی عش عش کراٹھا

لاہور(ویب ڈیسک): پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان خیبر پختونخواہ کی مثالی پولیس کی اکثر انتخابی مہم میں تعریف کرتے دکھائی دیتے تھے جو کہ واقعی حقیقی دکھائی دیتی ہے۔ ذرائع کے مطابق کے پی کے پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہیڈ بلوٹ میں معمولی کی ناکہ بندی کے دوران بلوچستان پولیس کی سرکاری گاڑی میں سوار ڈی ایس پی کو گرفتارکر لیا ہے۔ بلوچستان کی سرکاری گاڑی ڈی ایس پی کی سربراہی میں تین نان کسٹم پیڈگاڑیاں، کلاشنکوف سمگل کرکے لے جارہی تھی۔پولیس کی سرکاری گاڑی نے موقع سے فرارہونے کی کوشش کی لیکن کے پی کے پولیس نے اس کوشش کو ناکام بنادیا۔ ڈی ایس پی سمیت آٹھ افرادکو گرفتارکیا گیا ہے۔