Buy website traffic cheap

انصاف

تحریک انصاف شفاف حکومت کا ایجنڈا لے کر آگے بڑھ رہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے نامزد پنجاب اسمبلی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف شفاف حکومت کا ایجنڈا لے کر آگے بڑھ رہی ہے اسی وجہ سے حکومت نے ابتدائی دنوں میں ہی وفاق اور صوبوں میں درست سمت میں گورنس کی بنیاد رکھی. وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام تر اقدامات کے باوجود ہمیں لونگ ٹرم پلین پر کام کرنے کی ضرورت ہے. عمران خان نے دورہ چین کے حوالے سے بھی اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دورے میں زراعت میرے ایجنڈے کا اہم حصہ ہوگا. پاکستانی زراعت کو مینج اور فنانس کرنے کی اشد ضرورت ہے. واضح رہے کہ عمران خان 2 نومبر کو چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کے لیے بیجنگ جائینگے.