Buy website traffic cheap

فوربزمیگزین

جرمنی کا غزہ میں تعمیر نو کے لیے 80 لاکھ یورو کی اضافی امداد کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک): جرمنی کی حکومت نے فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ میں گھروں سے محروم شہریوں کیلئے مکانات کی تعمیر کی مد میں 80 لاکھ یورو کی اضافی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق یہ رقم جرمن ترقیاتی بنک کی طرف سے “UNOPS” کے توسط سے خرچ کی جائے گی۔ جرمنی کی طرف سے نئے امدادی پیکج کا مقصد غزہ کی پٹی میں شہریوں کی بحالی، آباد کاری اور ان کی رہائش کی سہولیات کو بہتر کرنا ہے۔ جولائی میں جرمن حکومت نے غزہ کی پٹی میں 345 گھروں کی تعمیر میں مدد کے لیے 15۔13 ملین یورو کی امداد فراہم کرنے کی ایک یاداشت منظور کی گئی تھی۔ جرمن حکومت مجموعی طور پرغزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونیوالے 566 گھروں کی تعمیر کی مد میں 21 ملین یورو سے زا ئد کی رقم صرف کررہی ہے۔اسی اثنا میں رام اللہ میں جرمن قائم مقام سفیر بیرناڈ کوبارٹ نے کہا کہ ان کے ملک نے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے لیے 2014 کے بعد 10 کروڑ یورو کی امداد فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جرمنی کی طرف سے غزہ کی پٹی میں نہ صرف گھروں کی تعمیر میں مالی مدد کی بلکہ جرمن امداد کے نتیجے میں غزہ میں شہریوں کو روز گار کے مواقع بھی ملے۔