Buy website traffic cheap

ذرداری

جس ملک میں یہ شخص چھاپے مارتاہواس کے بارے میں کیا کہا جاسکتاہے، ذرداری نے چیف جسٹس کے متعلق خطرناک ترین بات کہہ دی

لاہور(ویب ڈیسک): بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی 20 لاکھ روپے کی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ،20لاکھ روپے کے مچلکوں پرضامن عاشق حسین اورآصف علی ذرداری نے دستخط کئے۔ سابق صدر آصف علی زرداری ضمانت کیلئے بینکنگ کورٹ پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ آپ آج پھرگاڑی میں آئے،ہیلی کاپٹرمیں نہیں؟۔آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹرکی بات ہورہی ہے،دیکھیں کب ملتاہے۔صحافی نے مزید سوال کرتے ہوئے کہا کہ چھاپے کے دوران شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمد ہوئی ؟پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ جس ملک میں چیف جسٹس چھاپے مارے ہیں کیا کہیں گے ۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو چیف جسٹس کے دوران پر اعتراض ہے ؟سابق صدر نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اور بھی کیسز ہیں ان پر بھی توجہ ہونی چاہئے۔