Buy website traffic cheap

سرحدی

جشن آزادی کے موقع پر پاک بھارت سرحدی فورسز میں مٹھائی کا تبادلہ

لاہور (ویب‌ڈیسک) پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بھارت اور پاکستان کی سرحدی فورسز میں مٹھائی کا تبادلہ کیا گیا. تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی پر واہگہ بارڈر پر پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر مٹھائی کا تبادلہ کیا۔ پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز، پاکستان رینجرز پنجاب اور بارڈرسیکیورٹی فورس انڈیا کے مابین ایک دوسرے کے قومی اورمذہبی تہواروں پر روایتی طور پر مٹھائی کے تحفوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی پر بھی دونوں فورسز نے ایک دوسرے کو مٹھائی کا تحفہ دیا۔