Buy website traffic cheap

سپریم کور ٹ نے پاکستانیوں کے غیر ملکی اکاﺅنٹس اور اثاثوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

جعلی اکاؤنٹس کیس: سپریم کورٹ میں ایف آئی اے کے نئے انکشافات نے پاکستانیوں کے ہوش اڑادیے

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو تفتیش کیلئے ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کردی اوراومنی گروپ کے انورمجید بدھ تک پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ آصف زرداری اورفریال تالپورتفتیش کیلئے پیش نہیں ہورہے، عدالت نے آصف زرداری اورفریال تالپورکوتفتیش کیلئے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش میں 15 مزیداکاؤنٹس سامنے آئے ہیں،ایک خاتون کے اکاو¿نٹ سے ایک ارب 25کروڑروپے منتقل ہوئے جبکہ اس خاتون کاشوہرکرائے پرموٹرسائیکل چلاتا ہے۔بشیر میمن نے کہا کہ یہ رشوت کے پیسے ہیں جو افسروں اورٹھیکیداروں سے اکٹھے کیے گئے،یہ رقم جعلی اکاو¿نٹس میں ڈالی گئی،چھ سات ماہ بعد یہ اکاو¿نٹس بندکردیئے جاتے۔

چیف جسٹس پاکستان نے آصف زرداری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے جلوس نکال کرہمیں ڈرادیا ہے،پاک،ناپاک پیسے سے متعلق پوچھناکونسا جرم ہے؟،عدالتوں کی بے حرمتی ہورہی ہے،اس موقع پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ جو رویہ اس دن اختیار کیا گیا اس کی مذمت کی ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کی عزت کی ہے، زرداری صاحب نے 11 سال جیل کاٹی۔ اومنی گروپ کے وکیل نے کہا کہ ساڑھے 12 ہزارملازمین کوعید پرتنخواہ دینی ہے، اومنی گروپ کے اکاونٹس منجمد ہونے سے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے ،عدالت سے استدعاہے کہ اکاﺅنٹس غیر منجمد کرنے کا حکم دیدیاجو عدالت نے مسترد کردی،عدالت نے انورمجید اور ان کے بیٹے کو بدھ کو عدالت طلب کر لیا۔