Buy website traffic cheap


جعلی ڈگری اسکینڈل: شعیب شیخ کا قریبی ساتھی اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار

لاہور(ویب ڈیسک): جعلی ڈگری اسکینڈل میں سزا یافتہ شعیب شیخ کے قریبی ساتھی کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق شعیب شیخ کا ساتھی نائیجل نجی ایئرلائن کی پرواز سے قطر فرار ہو رہا تھا، امیگریشن کے دوران ملزم کا پاسپورٹ بلیک لسٹ میں درج ہونیکا انکشاف ہوا جسے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ نائیجل ایف آئی اے کو مقدمے میں مطلوب ہے، امیگریشن عملے نے مسافر کو گرفتار کر کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے حوالے کردیا۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ شعیب شیخ کا ساتھی ایگزیکٹ کیس میں بھی ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ کمپنی ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کو گرفتار کیا جب کہ ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔رواں سال جولائی میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شعیب شیخ کو 20 سال قید کی سزا سنائی تھی جب کہ عدالت نے شعیب شیخ کے علاوہ 22 دیگر ملزمان کو بھی سزائیں سنائی تھیں دنیا بھر میں جعلی ڈگری کا کاروبار کرنے والی کمپنی ایگزیکٹ کے کالے دھند کا انکشاف 18 مئی 2015 کو امریکی اخبار نے کیا۔ایگزکٹ کا جعلی ڈگریوں کا اسکینڈل دنیا بھر میں پاکستان کے لیے بدنامی کا باعث بنا کیونکہ ایگزیکٹ جعلی ڈگریوں، پیسے چھاپنے اور لوگوں کو بلیک میل کرنے کا کاروبار دنیا بھر میں پھیلا چکی تھی۔