Buy website traffic cheap

جوانی

جوانی پھرنہیں آنی 2 میں‌ فوادخان کے کردارکو خفیہ کیوں رکھاجارہاہے، تفصیلات سامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک): کستانی اداکار فواد خان بھارتی فلموں میں رنگ جمانے کے بعد ایک عرصے بعد پاکستانی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 میں جلوہ گر ہونگے ، ان کو فلم پروڈیوسر و اداکار ہمایوں سعید نے ایک اہم کردار کیلئے فلم میں لیا ہے جس کو فی الحال خفیہ رکھا جارہا ہے۔ اس فلم میں بھارتی فنکاروں نے بھی کام کیا ہے۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ مذکورہ فلم میں کئی نامور پاکستانی فنکاروں کو بطور گیسٹ فنکار کے طور پر کسی نہ کسی رول میں لیا گیا ہے جس سے ایسا لگ رہا ہے کہ پوری شوبز انڈسٹری اس فلم کا حصہ بن چکی ہے۔ فلم کے دیگر فنکاروں میں فہد مصطفی، ماورا حسین ،عظمیٰ خان، ثروت گیلانی، واسع چودھری، احمد علی بٹ ، سہیل احمد، عمر شہزاد و دیگر شامل ہیں۔ مذکورہ فلم عیدالاضحی کے دن ملک و بیرون ملک میں ایک ساتھ ریلیز کی جائیگی جس کی تشہیری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے بہت جلد فواد خان بھی کسی شو میں اس فلم کے حوالے سے جلوہ گر ہوسکتے ہیں۔فلم کی ہدایات ندیم بیگ نے دیں جبکہ عکاسی سلمان رزاق نے کی ہے۔