Buy website traffic cheap

نوازشریف

جیل میں نوازشریف کے اخراجات کون چلارہاہے، ملاقاتیوں کی فہرست بھی جاری

لاہور(ویب ڈیسک): آج اڈیالہ جیل میں قید سے ملاقات کا دن ہے اس حوالے سے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازسے ملاقات کرنیوالوں کی فہرست جاری کی گئی ہے فہرست کے مطابق ملاقات کرنیوالوں میں شریف خاندان کے سترہ افراد اور تئیس افراد کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت سے ہے جن میں آصف کرمانی، پرویز رشید ، جاوید ہاشمی اور سابق گورنر خیبر پختونخواہ شامل ہیں۔علاوہ ازیں وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب احمد وقاص ریاض کا کہنا تھاکہ نوازشریف اور مریم نوازکو قوانین کے مطابق سہولیات دی جارہی ہیں۔ نوازشریف ایک بیڈ، میٹرس، جوتے ، میز ، کرسی ، ٹی وی ، ریڈیو ، نہانے کا سامان اور اخبارات کی سہولت دی گئی ہے۔ نوازشریف کو جیل کے صحن میں واک کرنے کی سہولت اور ان کا روزانہ میڈیکل چیک اپ کیا جاتا ہے۔ کھانے میں ان کو سلاد، پھل ، کھجوریں اور گوشت فراہم کیا جاتاہے ان کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت تمام سہولیات ان کے اپنے خرچے پر مہیا کی جاتی ہیں۔