Buy website traffic cheap

بجلی

حکومت اور فوج ایک پیج پر ہے

یقینا عمران خان پاکستانی تاریخ کے پہلے وزیرِ اعظم ہیں جنھوں نے جی ایچ کیو میں اجلاس کی صدارت کی ہے، یہ وزیرِ اعظم عمران خان کا ایک اور اعزاز ہے جو انھیں حاصل ہوا ہے۔ 2018 کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ یہ تبدیلی کا سال ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی کہا تھا کہ یہ تبدیلی کا سال ہے، تو جی ایچ کیو میں بھی تبدیلی آگئی ہے۔جمعرات کوجب عمران خان جی ایچ کیو پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اس سے قبل کسی منتخب وزیرِ اعظم کا اس طرح پرجوش استقبال نہیں کیا گیا۔پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر آ چکی ہے، وفاقی وزیرِ اطلاعات کا بھی کہنا تھا کہ اب سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے اور کتاب بھی ایک ہی ہے۔یہ پاکستان کیلئے بھی ایک مثبت پہلو ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا اپنی کابینہ کے سینئر اراکین کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹر زکا دورہ ملک کے اندرونی و بیرونی حالات، سکیورٹی کے معاملات اور بعض اہم ممالک کے وزرائے خارجہ کے ممکنہ دورہ پاکستان کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ جس کے ذریعہ دنیا کو ایک واضح پیغام دیاگیا ہے کہ پاکستان کی منتخب قیادت اور سکیورٹی کے ذمہ داران ملکی سلامتی، مفادات اور داخلی و خارجہ استحکام کے حوالہ سے ایک پیچ پر ہیں اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا عزم و حوصلہ رکھتے ہیں۔