Buy website traffic cheap

گستاخانہ

خادم حسین رضوی نے الیکشن میں شکست کے بعد دوطرفہ تحریک چلانے کا اعلان کرکے حکومتی حلقوں میں تھرتھلی مچادی

لاہور(ویب ڈیسک): تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ انتخابات میں چوری ہونے والے مینڈیٹ کے حصول کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے، کسی بھی جماعت کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑے گی اور ضمنی انتخابات میں پہلے سے زیادہ محنت کی جائے گی۔انہوں نے پارٹی ورکرز کو ضمنی انتخابات کی تیاری کے لیے گرین سگنل بھی دیا۔ لاہور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ’ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں ہے اور اپنے حقوق کی جنگ لڑیں گے‘۔ پارٹی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور اپنے حقوق کے لیے برابر دو مرحلے پر کام کریں گے، ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور ساتھ ہی احتجاج بھی جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی آر ایس خراب نہیں ہوا تھا لیکن ایسے مینڈیٹ چوری کرنے کے لیے خراب قرار دیا گیا، ٹی ایل پی آخری دم تک احتجاج جاری رکھے گی اور 12 اگست کو کراچی سے شروع ہونے والی ریلی 14 اگست کو لاہور میں اختتام پزیر ہو گی جبکہ اگلہ لائحہ عمل کراچی کے جلسے کے بعد بتایا جائے گا۔