Buy website traffic cheap

ثاقب نثار

دیامیربھاشاڈیم فنڈ میں معروف وکلاء اعتزازاحسن اور نعیم بخاری نے کتنے لاکھ جمع کروائے ہیں چیف جسٹس پاکستان نے پول کھول دیا

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کیلئے شاہین ایئرلائنزکے زائدکرایوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اعتزازاحسن نے ڈیم فنڈمیں 20 لاکھ روپے جمع کرائے تھے،نعیم بخاری نے بھی 40 لاکھ روپے ڈیم فنڈمیں جمع کرائے۔ اس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ میرے پیسوں کے بارے کسی کوبتانے کی کیاضرورت ہے؟،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اعتزازصاحب آپ عام آدمی نہیں،دانشورہیں،آپ ہمارے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں،اعتزاز احسن نے کہا کہ میرے پاس آپ کی باتوں کاجواب دینے کیلئے الفاظ نہیں۔