Buy website traffic cheap

عمران خان

راناثنااللہ کی صوبائی کے بعد قومی اسمبلی کی سیٹ بھی خطرے میں پڑگئی، مخالف امیدوارعدالت پہنچ گیا

لاہور(ویب ڈیسک): این اے 106 فیصل آباد سے راناثنااللہ کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری نہ کرنے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق این اے 106 میں ہارنے والے تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر نثار احمد نے رانا ثنا اللہ کی کامیابی کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں عدالت سے استدعاکی گئی تھی کہ راناثنااللہ کی کامیابی کانوٹیفکیشن روکاجائے.عدالت نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم آج درخواست پرسماعت کریں گے۔