Buy website traffic cheap

عابدشیرعلی

ررجنوں کتابوں کے مصنف اورعابدشیرعلی کے رکشہ ڈرائیورکلاس فیلوکے لیے پاک فوج کا شانداراقدام، سوشل میڈیاپر چرچے

لاہور(ویب ڈیسک): 14کتابوں اور کئی سٹیج ڈرامے کا مصنف فیصل آباد کا رکشہ ڈرائیور فیاض ماہی دو مرلے کے کرائے کے گھر میں کسمپرسی کی زندگی گزار نے پر مجبور تھا ، میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعدکسی نے مدد نہ کی تو پاک فوج آگے آئی اور ایسا اعلان کردیا کہ پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لیے ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی گلیوں اور بازار وں میں سارا دن محنت مزدوری کرنیوالا رکشہ ڈرائیور فیاض ماہی ایک غیر معمولی مصنف بھی ہے جو اب تک 14ناول لکھ چکا ہے جبکہ سو سے زائد سٹیج ڈراموں کا لکھاری بھی تھا،فیاض ماہی نے بتایا کہ میر ی چار بیٹیاں ہیں جن میں دو سونے کی جگہ کم ہونے کی وجہ سے اپنے ماموں کے گھر سونے کیلئے چلی جاتی ہیں جبکہ خود بیمار ہونے کی وجہ سے کئی کئی ماہ بجلی کا بل بھی ادا نہیں کر سکا۔ فیاض ماہی نے انکشاف کیا کہ میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے ساتھ پل کر جوان ہوا ہوں ہم 16سال تک اکٹھے کرکٹ کھیلتے رہے ہیںاور میں عابد شیر علی کا کلاس فیلو اور محلے دار بھی رہ چکا ہوں لیکن اب عابد شیر علی نے کئی بار رجوع کرنے پر بھی میر ے طرف کوئی توجہ نہیں دی۔