Buy website traffic cheap

ڈالر

روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں گراوٹ جاری، معاشی ماہرین حیرت انگیز تبدیلی پر حیران

لاہور(ویب ڈیسک): نئے کاروباری ہفتے میں روپے کی قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے ،آج (منگل کو)انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی دن انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے 36 پیسے کی بڑی کمی واقع ہوئی تھی۔ انٹر بینک میں دوران کاروبار 2 روپے کمی کے ساتھ ڈالرکی قیمت خرید 122روپے80 پیسے پر موجود ہے جبکہ قیمت فروخت123روپے کی سطح پر آگئی ہے ۔