Buy website traffic cheap

خیبر پختونخوا

زیرِالتواکیسز میں سے کتنے ہزارکیس حل کرلیے ہیں، چیف جسٹس پاکستان نے حیران کن خبرپاکستانیوں کو سنادی

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہا ہے کہ نئے عدالتی سال میں ہمیں اہداف بلندرکھنے ہیں،پاکستان قائداعظم کے وژن سے ہٹ گیاہے،ہمیں قانون کی حکمرانی اورشفافیت کویقینی بناناہے۔ نئے عدالتی سال کے موقع پرسپریم کورٹ آف پاکستان میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کاکام ڈیمزکی تعمیرپرحکومتی توجہ دلاناتھا، عوام کے پرجوش ردعمل پرشکرگزارہیں، سپریم کورٹ بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرتی ہے، ہمیں فراہمی انصاف کیلئے نظام کی خرابیوں کودورکرناہوگا ہم نے37 ہزارزیرالتوامقدمات میں سے 19 ہزارکے فیصلے کردیئے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے عدالتی سال میں ہمیں اہداف بلندرکھنے ہیں،پاکستان قائداعظم کے وژن سے ہٹ گیاہے، معاشر ے میں ناانصافی اوربری حکمرانی قائم ہے،ہمیں قانون کی حکمرانی اورشفافیت کویقینی بناناہے