Buy website traffic cheap

آصف زرداری

سابق صدرآصف علی ذرداری نے سپریم کورٹ کے حکم پر اثاثہ جات کی تفصیل جمع کروانے سے انکارکردیا

لاہور(ویب ڈیسک): سابق صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے سے انکار کر دیا ہے اور اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے حکم کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس سال پرانے اثاثوں کی تفصیلات مانگنا آئین و قانون کے خلاف ہے۔ تفصیلات کے مطابق این آر او کے تحت قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے خلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ میں جواب دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا ہے کہ کیا میری اہلیہ بے نظیر بھٹو شھید کے اثاثوں کی تفصیلات مانگنا مرحومہ کی قبر کے ٹرائل کے مترادف نہیں؟۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں آصف علی زرداری اور ان کے بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ عدالت نے 29 اگست کی سماعت پر 2007 سے 2018 تک آصف علی زرداری اور فیملی کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔