Buy website traffic cheap

کٹھ پتلیوں

سابق صدر آصف علی ذرداری کی وزیراعظم عمران خان کو ساتھ ملکرچلنے کی پیشکش

لاہور(ویب ڈیسک): سابق صدراور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی ذرداری نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو ملک کی بہتری کے لیے ساتھ ملکرچلنےکی پیشکش کردی ہے . انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے تو میاں صاحب کیساتھ بھی چلنے کی کوشش کی اور اب آپ کا ساتھ دینے کو بھی تیارہیں. انہوں نے کہا کہ میں 12 سال جیل کاٹی ہے ہم کب تک ایک دوسرے کیخلاف الزام تراشی کرتے رہیں گے. ہم کب اپنے بچوں کے لیے پاکستان بنائیں گے. پاکستان پیپلزپارٹی تمام مسائل پر پی ٹی آئی کے ساتھ ملکرچلنے کے لیے تیارہے. انہوں نے حکومتی اراکین سے کہا کہ اب وہ اپوزیشن کے موڈ سے نکل آئیں اور سب کے ساتھ ملکر کام کریں.