Buy website traffic cheap

دفاعی بجٹ

سترسال بعد پاکستان امریکی جنگوں کے چنگل سےنکلنے لگا، دفاعی بجٹ میں فوجی امدادکے متعلق اہم شرط ختم

لاہور(ویب ڈیسک): امریکہ نے دفاعی بجٹ میں پاکستان کی ا مداد میں کٹوتی کردی ہے جس کے بعد نئے دفاعی بل میں پاکستان کی امداد کم کرکے ساڑھے 16ارب روپے سالانہ کردی گئی ہے ۔حقانی نیٹ ور ک اور لشکر طیبہ کے خلاف کارروائی کی شق کو بھی بل سے نکال دیا گیاہے۔ امریکی سینٹ نے 900کھرب روپے کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا ہے جس میں پاکستان کی سالانہ امداد میں کمی کرکے ساڑھے 16 ارب روپے سالانہ کردی گئی ہے جبکہ بل میں پاکستان کی مدد کو حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے خلاف کارروائی سے مشروط کرنے کی شق ختم کردی گئی ہے ۔امریکی کانگریس اس بل کی پہلے ہی منظوری دی چکی ہے ۔واضح رہے کہ ماضی میں امریکی حکومت کی جانب سے ڈومو ر کے تقاضے کرتے ہوئے امریکی امداد کوحقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے خلاف کارروائیوں سے مشروط کیا جاتا رہاہے ۔ موجود بل کی منظور کے بعد امریکہ کی جانب سے جہاں پاکستان کی امداد میں کمی کی گئی ہے وہا ں اب ”ڈومور “ بھی ختم کردیا گیا ہے جس کے بعد امریکہ اب امداد بند کرنے کی دھمکیاں دیکر پاکستان کو ڈو مور پر مجبور نہیں کر سکے گا ۔