Buy website traffic cheap

سپریم کورٹ

سمندرپارپاکستانیوں کو سپریم کورٹ سے بہت بڑی خوشخبری مل گئی، عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنادیاگیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب میں اپنی حکومت بنانے کے ساتھ ساتھ اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی ہے ، سپریم کورٹ نے بیرون ملک پاکستانیوں ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کو حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست جمع کروائی تھی جس پر فیصلہ سنا دیا گیاہے ۔چیف جسٹس نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن نادرا کی معاونت کے ساتھ انتظامات کو یقینی بنائے اور آئی ووٹن کے نتائج کو تنازعہ کی صورت میں بالکل الگ رکھا ئے اور نتائج کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے ۔