Buy website traffic cheap

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کو انگلش زبان بولنا مہنگی پڑگئی

فیصل آباد (یواین پی) وفاقی وزیر خارجہ کو اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران انگریزی زبان میں اظہار خیال کر نے پر جماعت اسلامی کالیگل نوٹس، جماعت اسلا می پنجاب کے نا ئب امیر سردار ظفر حسین خان نے اپنے وکیل مرزا عبدلخالق کے ذریعے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بجھوائے گئے لیگل نوٹس میںمو قف اختیا کیا کہ آپ نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کا نفرنس کرتے ہو ئے قومی زبان اردو کی بجائے انگریزی زبان کا استعمال کیا۔ پاکستان کے آئین 1973کے آرٹیکل 251کی روح اور سپریم کورٹ کے فیصلے با عنوان محمد کو کب اقبال بنام حکو مت پا کستان پٹیشن نمبر 56/013اور 112/12کی روح کے مطا بق آپ اپنا اظہار خیا ل اردو میں کر نے کے پا بند ہیں۔ اس سلسلہ میں آپ نے خود بھی میڈ یا کے سا منے اس مر کا اظہار کیا تھا کہ ہم اردو زبان کو ہی ذریعہ اظہار بنانا چا ہتے ہیں۔ آپ کو لیگل نوٹس دیا جا تا ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر قوم اور سپریم کورٹ سے معا فی ما نگیں اور آئند ہمیشہ اپنے کسی بھی فورم پر قومی زبان میں اظہار خیال کر یںدوسری صورت میں عدا لتی کاروا ئی کر نے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ گورنر پنجاب کی گورنر ہاﺅس مری آمد، صحافیوں کی آپس میں لڑائی، ڈان نیوز کا کیمرہ مین زخمی
مری (پانا) گورنر پنجا ب کی گورنر ہاﺅس مری آمد، میڈیا سے گفتگو کے بعد ڈان نیوز کے کیمرہ مین اور رائل نیوز کے صحافی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی،تفصیلات کے مطابق ڈان نیوز کے کیمرہ مین بلال خان کو رائل نیوز کے رپورٹرسجاد نے تشدد کا نشانہ بنایا. واضح رہے کہ پنجاب کے گورنر ہائوس کو عوام کی تفریح کیلئے کھول دیا گیا ہے.