Buy website traffic cheap

پیرول

شریف خاندان کو العزیزیہ وفلیگ شپ ریفرنسز میں اسلام آبادہائیکورٹ نے بہت بڑاریلیف دیدیا، لیگی کارکنان خوش

لاہور(ویب ڈیسک): ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف کی جانب سے العزیزہ اورفلیگ شپ ریفرنس منتقلی کی درخواست پر سماعت کی۔نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی طرف سے جواب الجواب مکمل ہونے اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کچھ ہی دیر بعد سنایا گیا، عدالت نے دونوں ریفرنسز دوسری عدالت منتقلی کی درخواست منظور کرلی جس کے تحت اب نوازشریف کے خلاف یہ ریفرنسز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نہیں سنیں گے۔