Buy website traffic cheap

جنید صفدر

شریف خاندان کی تیسری نسل سیاست میں آگئی، نانا، والدہ اور والد کی انتخابی مہم اور مشن آگے بڑھانے کا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے اور مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکے بیٹے جنید صفدراپنے نانا، والدہ اور والد کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے لاہورپہنچ گئے ہیں۔ لیگی کارکنان نے لاہور ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا تاہم وہ میڈیا سے گفتگو کیے بغیر چلے گئے ۔ ان کی آج نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے جیل میں ملاقات متوقع ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وہ نوازشریف اور مریم نوازکی عدم موجودگی کی وجہ سے متاثر ہونے والی ن لیگ کی انتخابی مہم کو لیڈکرینگے۔