Buy website traffic cheap

سینیٹ الیکشن

شہبازشریف اپنے بھائی کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر کیوں نہیں گئے، شریف خاندان میں دراڑیں واضح

لاہور(ویب ڈیسک): سینئر صحافی اور تجزیہ نگارسہیل وڑائچ نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ شہبازشریف اپنے بڑے بھائی نوازشریف اور بھتیجی مریم نوازکے استقبال کے لیے لاہورایئرپورٹ اس لیے نہیں گئے کہ ان کی انتظامیہ سے کوئی ڈیل ہوگئی ہے۔ شہبازشریف اداروں اور اپنے بھائی دونوں سے بناکر رکھنا چاہتے ہیں لیکن اس کا فائدہ ہونے کی بجائے نقصان ہورہا ہے۔ ن لیگ کی ریلی کو جان بوجھ کر آہستہ چلاگیا ورنہ ایئرپورٹ اتنا دورنہیں تھاکہ وہاں آٹھ بجے تک بھی نہ پہنچاجاسکے۔