Buy website traffic cheap

شہبازشریف

شہباز شریف نے عمران خان کیخلاف احتجاج کے لیے انوکھا طریقہ کاراپنانے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے زیرصدارت پارٹی ارکان کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے عمران خان کیساتھ حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا،ن لیگ کے ارکان بعد میں رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور میں ن لیگ کے صدر شہبازشریف کے زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ارکان نے عمران خان کیساتھ حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ تقریب حلف برداری میں ن لیگ کے ارکان ایوان میں موجود نہیں ہوں گے ،بعد میں سپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی جائیگی کہ ان سے حلف لیا جائے اس موقع پر لیگی ارکان اسمبلی اپنے بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر خاموش اختیار کریں گے ۔