Buy website traffic cheap

ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پیر کو خطاب کریں گے

لاہور(ویب ڈیسک): پارلیمنٹ کے دونوں ایوان کامشترکہ اجلاس پیر شام 4 بجے ہو گا جس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے صدارتی خطاب کے موقع پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس موقع پر خصوصی دعوت نامے کے بغیر کسی کو بھی پارلیمنٹ کی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔پارلیمنٹ کے داخلی راستے اور گردو ونواح میں سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے۔ اجلاس سے قبل تمام پارلیمانی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس منعقد ہوں گے جن میں صدارتی خطاب کے موقع پر پارلیمانی جماعتیں اپنی اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دیں گی۔واضح رہے کہ صدر مملکت کاپارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے ہر پارلیمانی سال کے آغاز پرخطاب آئینی تقاضہ ہے جس میں صدر مملکت پورے پارلیمانی سال کے اپنے خطاب کے ذریعے سینیٹ اور قومی اسمبلی کو گائیڈ لائن فراہم کرتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کامشترکہ اجلاس جمعہ 14 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا تاہم سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی وفات کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر مشترکہ اجلاس کو ری شیڈول کیا گیا۔