Buy website traffic cheap

عالمی فورم

عالمی امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، ملیحہ لودھی

نیو یارک(یواین پی)قوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر اقوام متحدہ کے عالمی امن کے ایجنڈے کو مکمل نہیں کیا جا سکتا۔پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام ابھی تک اس وعدے کی منتظر ہے جس کے تحت انہیں حق خود ارادیت حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر سکیورٹی کونسل کی جانب سے کئی قرادادیں پیش کی گئیں اور اس مسئلے کو تسلیم بھی کیا گیا لیکن اقوام متحدہ اب تک اس وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے مسئلہ کشمیرکا اب تک حل نہ ہونا عالمی امن کی ناکامی ہے۔ملیحہ لودھی نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا اور ساتھ ہی بھارت کا مکروہ چہرہ بھی سب کے سامنے بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آزادی کشمیر کی آواز اٹھانے والوں کے خلاف بھارت کی جانب سے فوج قابص کی گئی اور آزادی کے لیے جدو جہد کرنے والوں پر ظلم اور بربریت کی متعدد کارروائیاں کی گئی ہیں جس کے باعث ہزاروں نہتے کشمیری شہید ہوئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداوں میں پیش ایجنڈے کے مطابق ہونا چاہیے۔