Buy website traffic cheap


عالمی رہنماؤں کی پاکستان کے نومنتخب صدرڈاکٹر عارف علوی کو منصب سنبھالنے پر مبارکبادیں

لاہور(ویب ڈیسک): امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح نے پاکستان کے نومنتخب صدر عارف رحمٰن علوی کو صدارتی الیکشن کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دور صدارت میں پاکستان مزید ترقی کرے گا اور کویت کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات میں پیش رفت ہوگی ہے۔ نائب امیر اور ولی عہد شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح اور وزیراعظم شیخ جابر المبارک الحمد الصباح نے بھی پاکستان کے نومنتخب صدر عارف علوی کو مماثل پیغام ارسال کیے ہیں۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے عارف علوی کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ چینی صدر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ چین اور پاکستان اچھے پڑوسی، دوست اور بھائی ہیں ، دونوں ملک ایک دوسرے کےلئے انتہائی مخلصانہ جذبات رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی بہت مضبوط ہے اور ہر طرح کے بین الاقوامی حالات میں یہ دوستی ہمیشہ مضبوط اور بڑھتی رہے گی۔