Buy website traffic cheap

چوہدری نثار

عام انتخابات میں بدترین شکست کے بعد چوہدری نثارنے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار عام انتخابات کے بعد اب منظر عام پر آ گئے ہیں اور ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار غلام سرور نے چوہدری نثار کر روالپنڈی کے حلقہ این اے 59 اور 63 سے شکست دی تھی تاہم اب انہیں ایک سیٹ چھوڑنی ہو گی اور اب چوہدری نثار نے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔واضح رہے کہ چوہدری نثار عام انتخابات میں دو قومی اور دو صوبائی نشستوں سے انتخاب میں آئے تھے تاہم وہ ایک صوبائی اور دو قومی سیٹیں ہار گئے تھے تاہم انہیں ایک صوبائی سیٹ پر کامیابی حاصل ہو ئی تھی ۔