Buy website traffic cheap

پیمرا

عمران خان بنی گالہ جانے کے لیے ہیلی کاپٹر کس لیے استعمال کرتے ہیں، فوادچوہدری کی انوکھی منطق پر سوشل میڈیاصارفین کی چڑھائی

لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم اس لیے ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں کیونکہ اس کا ایک کلومیٹر کا خرچہ 50 سے 55 روپے پڑتا ہے۔واضح رہے کہ پی پی رہنما سید خورشید شاہ نے کچھ روز پہلے کہا تھا کہ عمران خان روزانہ وزیر اعظم ہاﺅس سے بنی گالہ کے 2 چکر لگاتے ہیں جس کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا جاتا ہے جس کا خرچہ تین لاکھ روپے بنتا ہے۔ فواد چوہدری کی جانب سے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا گیا کہ خورشید شاہ ہمارے بزرگ ہیں لیکن وہ پائلٹ تھوڑے ہی ہیں جو انہیں خرچے کا پتا ہو، آپ کسی بھی پائلٹ سے پوچھیں تو وہ آپ کو بتائے گا کہ ہیلی کاپٹر کا ایک کلومیٹر کا خرچہ 50 سے 55 روپے پڑتا ہے۔ فوادچوہدری کے اس بیان کے بعد انہیں سوشل میڈیا خاص طور پر ٹویٹر پر کافی سبکی کا سامنا کرناپڑا. وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات کی اس بھونڈی دلیل پر سوشل میڈیا صارفین نے دل کھول کر تنقید کی اور مزاحیہ میمز بنائیں.