Buy website traffic cheap

لاہور(ویب ڈیسک):چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اقتدارمیں آنے کے بعد چوہدری رحمت علی کا جسدِ خاکی پاکستان لیکر آئیں گے۔ پاکستان کا نام پہلی بار تجویز کرنیوالے تحریکِ آزادی کے ہیروچوہدری رحمت علی آکسفورڈ یونیورسٹی میں امانتاََ دفن ہیں پہلے بھی متعددبار بڑی شخصیات کی جانب سے ان کے جسدِ خاکی کو پاکستان لانے کے نعرے لگائے گئے لیکن کوئی بھی نہ لا سکا۔