Buy website traffic cheap

حلف

عمران خان نے میانوالی سے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل دائر کردی

لاہور(ویب ڈیسک): چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کردی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات کیلئے اسلام آباد کے این اے 53، میانوالی کے این اے 95 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، ریٹرننگ افسران نے دونوں حلقوں سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جس پر عمران خان نے این اے 53 سے اپیل دائر کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نیاین اے 95 میانوالی سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کردی۔عمران خان کی اپیل میں کہا گیا ہے کہ بروقت بیان حلفی جمع نہ کرنے کے الزام پرکاغذات مسترد کئے، ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں لہذا عدالت آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے۔