Buy website traffic cheap

عمران خان

عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ، پی ٹی آئی کے دو مرکزی رہنماؤں کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری

لاہور(ویب ڈیسک): عام انتخابات میں ایک ماہ کا عرصہ باقی رہ گیا ہے لیکن پاکستان تحریکِ انصاف اور عمران خان کی پارٹی کے اندرونی معاملات کے حوالے سے مشکلات کم ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی آپسی چپقلش کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا میں گردش کررہی تھیں لیکن پہلی بار دونوں رہنماء کھل کر ایک دوسرے کے سامنے آگئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے ٹکٹوں کی تقسیم کو لیکر مبینہ طور پر جہانگیر ترین پر سنگین الزامات عائد کیے اور کہا کہ جو شخص الیکشن نہیں لڑسکتااور گیم میں ہی نہیں ہے میں اس سے کیا مقابلہ کرونگا۔ جہانگیر ترین نے اس پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے قریشی صاحب کی پریس کانفرنس نہیں سنی ہے سن کر جواب دونگا۔ میں پی ٹی آئی کے ورکر کے طور پر کام کررہاہوں مجھے عہدے کا کوئی لالچ نہیں ہے۔ میں کسی پر تنقید نہیں کرتا خاص پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر۔