Buy website traffic cheap

عالمگیر خان

عمران خان کی کراچی سے خالی نشست پر بانی فکس اٹ عالمگیر خان امیدوار نامزد

لاہور(ویب ڈیسک): تحریک انصاف نے عمران خان کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 243 کے ضمنی انتخاب کے لیے فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کو امیدوار نامزد کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی کراچی کی چھوڑی گئی نشست این اے 243 پر ضمنی انتخاب کے لیے رشید گوڈیل، سبحان ساحل، عالمگیر خان اور اشرف قریشی ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہشمند تھے تاہم تحریک انصاف نے عالمگیر خان کو نامزد کردیا۔عالمگیر خان اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان میں چلائی جانے والی مہم فکس اٹ کے بانی ہیں، جو کراچی میں شہریوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی اپنے انداز سے کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں عالمگیر خان نے اس وقت کے وزیراعلی قائم علی شاہ کی تصاویر سڑکوں پر بنا کر گٹروں پر ڈھکن نہ ہونے کی نشاندہی کی اور اسی سے انہوں نے شہرت حاصل کی۔25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں عمران خان نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور بعدازاں انہوں نے میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھتے ہوئے دیگر نشستوں سے دستبردار ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ این اے 243 پر عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار علی رضا عابدی کو 67 ہزار 276 ووٹوں سے شکست دی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی نے 91 ہزار 358 اور علی رضا عابدی نے 24 ہزار 82 ووٹ حاصل کیے تھے۔عمران خان نے انتخابات سے قبل میانوالی کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میانوالی کے عوام کی وجہ سے پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر بنے اس لیے کامیابی کی صورت میں میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔