Buy website traffic cheap

عمران خان

عمران خان کے دو ایسے قریبی ساتھی اور مشیر جنہیں وزیراعظم ہاؤس سے دوررہنے کا حکم دیاگیا

لاہور(ویب ڈیسک): تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیاہے تاہم اس موقع پر شیخ رشید کے علاوہ پی ٹی آئی کی اہم ترین ایک اور شخصیت عون چوہدری بھی تقریب میں نظر نہیں آئے اور اب کہا جارہاہے کہ انہیں عمران کان نے مدعو ہی نہیں کیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی اور پارٹی رہنما عون چوہدری کو حلف برداری کی تقریب میں مدعو نہیں کیا بلکہ انہیں فی الحال وزیراعظم ہاﺅس سے بھی دور رہنے کی ہدات کی ہے اور کہا ہے کہ وہ وزیراعظم ہاﺅس کے کسی قسم کے بھی معاملات میں مداخلت نہ کریں ۔دوسری جانب حلف برداری کی تقریب میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جنہوں نے ہر قدم پر عمران خان کا ساتھ دیا اور کندھے سے کندھا ملائے دیکھا گیا ، وہ بھی حلف بردار ی کی تقریب میں نہیں آئے تاہم ان کی عدم شرکت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں ۔