Buy website traffic cheap

عمران خان

عمران خان کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ، ڈاکٹر نذیر فریدی

پاکپتن (یواین پی) خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر نذیر فریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے مہنگائی کا طوفان آرہا ہے ڈالر کی قیمت اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اس وقت ڈالر کی قیمت 138روپے سے تجاوز کر رہی ہے موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی بحران کا شکار کر دیا ہے پی ٹی آئی کے پاس تجربہ کار ٹیم نہیں ہے اور نہ ہی اس کے پاس سیاسی مدبرین موجود ہیں ملک کو درپیش مسائل اور بحران سے نکالنا اس حکومت کی بس کی بات نہیں ہے اب تھ صرف زبانی جمع خرچ کر کے نظام چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے عوام کو زبردست مہنگائی کا سامنا ہے اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہے حکومت چلانے کے لئے عمران نیازی کے پاس نہ ہی پلاننگ ہے اور نہ ہی وہ اس کا تجربہ رکھتے ہیں موجودہ حکومت اگر ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہتی ہے تو اپوزیشن کے معاونت حاصل کرے اور اپوزیشن کے خلاف سیاسی انتقامی کاروائیاں ختم کرے۔