Buy website traffic cheap

چین

غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پاک چین گلاس مینو فیکچرنگ کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے رکاوٹیں دور کردیں جب کہ زیادہ سرمایہ کاری آنے سے غربت ختم ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھر منصوبے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری لائیں گے۔
وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے دورہ چین کا منتظر ہوں، سرمایہ کاروں اور تاجروں کو بھی چین لے کر جاؤں گا، سی پیک کے تحت اہم مشترکہ منصوبہ اور چین سے جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کرنا چاہتے ہیں۔