Buy website traffic cheap

فاروق

فاروق ستار نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے راہیں‌ جد کر لیں

کراچی (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے. تفصیلات کے مطابق فارورق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے. جس کی تصدیق فاروق ستار کے ترجمان نے کی ہے. جبکہ دوسری جانب رابطہ کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کا استعفی موصول نہیں ہوا، اگر انہوں نے استعفیٰ بھیجا بھی ہے تو اس پر مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائیگا.

یہ خبر بھی پرھیں: جنوبی پنجاب کے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میںبہتری لاکر حقیقی تبدیلی لائیں گے:وزےراعلیٰ پنجاب
لاہور (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ملاقات کی-وزیراعلی آفس میں ہونے والی ملاقات میں جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا گیا- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے دعوے نہیں عملی اقدامات کریں گے اوروزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے سفر میں ساتھ لےکر چلیں گے-جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کریں گے اور جنوبی پنجاب کے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میںبہتری لاکر حقیقی تبدیلی لائیں گے-انہوں نے کہا کہ ترقی پنجاب کے ہر شہر اور ہر قصبے کا حق ہے -انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے محروم عوام کی ضروریات کا پورا اندازہ ہے-ماضی میں صرف بلند و بانگ دعوے کئے گئے، عملی طو رپر کارکردگی صفر رہی اورپنجاب کے دور دراز علاقوں کو نظر انداز کر کے زیادتی کی گئی-انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے صوبے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ہم جنوبی پنجاب کو ترقی کے سفر میں شامل کریں گے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے تمام پسماندہ علاقے حکومت کی توجہ کا مرکز ہیں- محروم عوام کو مراعات یافتہ طبقے کے برابر لانے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے- معیاری تعلیم اور اچھی صحت ہر شہری کا حق ہے، حکومت ہر شہری کو اس کا حق ادا کرے گی- انہوں نے کہا کہپاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے نبھائے گی- وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں تعلیم اور صحت سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی- سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے ذریعے مواصلاتی رابطے بہتر بنائے جائیں گے- رکن قومی اسمبلی سردار ریاض مزاری ، صوبائی مشیر اکرم چودھری اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔