Buy website traffic cheap

فافن

فافن کی حالیہ انتخابات کی شفافیت اور ٹرن آؤٹ کے متعلق اہم رپورٹ جاری، خدشات غلط ثابت

لاہور(ویب ڈیسک): پورے پاکستان میں الیکشن کی شفافیت، طریقہ کاراور ٹرن آؤٹ کو مانیٹر کرنیوالی سب سے بڑی این جی او فافن نے حالیہ انتخابات کے حوالے سے اپنی جامع رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق حالیہ انتخابات 2013کے الیکشن سے بہتر تھے اور ٹرن آؤٹ مجموعی طورپر 53.3فیصد رہا۔ نتائج میں تاخیر اور گنتی کے حوالے سے اپوزیشن کی شکایات کے باوجود الیکشن کے نتائج مثبت اور تنازعات سے پاک تھے۔ الیکشن میں مردوں کا ٹرن آؤٹ اٹھاون فیصد جبکہ خواتین کا سینتالیس فیصد رہا۔ بلوچستان میں ٹرن آؤٹ انتالیس، خیبرپختونخواہ میں تینتالیس، پنجاب میں انسٹھ ، سندھ میں سینتالیس جبکہ اسلام آباد میں اٹھاون فیصد رہا۔ شانگلہ اور شمالی وزیرستان کے ایک حلقے میں خواتین کا ٹرن آؤٹ دس فیصد سے کم رہا۔ فافن رپورٹ میں بتایاگیا کہ قومی اسمبلی کے پینتیس حلقوں میں مستردشدہ ووٹوں کا تناسب جیت کے مارجن سے زیادہ تھا۔ فافن نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا کہ وہ سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دورکرے ورنہ ملک میں انتشارپھیلے گا۔