Buy website traffic cheap

الحرمین الشریفین

بیت اللہ شریف میں پاکستانی زائر نے بالائی منزل سے مطاف میں کودکرخودکشی کرلی، تحقیقات کا آغاز

لاہور(ویب ڈیسک): بیت اللہ شریف میں جمعے کے دن رات سوا 9 بجے کے قریب ایک پاکستانی زائر نے مسجد الحرام کی بالائی منزل سے مطاف میں کود کر خودکشی کرلی

۔واقعے کے فوری بعد مسجدالحرام کی انتظامیہ نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ابتدائی امداد دی اور فوری طور پر مسجدالحرام کے ہسپتال منتقل کیا۔لیکن سر میں گہرے زخم آنے کی وجہ سے پاکستانی زائر جاں بحق ہوگیا۔ سعودی پولیس کے مطابق واقعے کی مکمل انکوائری کی جارہی ہے کہ آخر کس وجہ سے پاکستانی زائر نے خود کشی کی۔جب کہ بالائی منزل پر خاردار تاریں بھی لگی ہیں۔