Buy website traffic cheap


فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف معروف کولمبین گلوکارہ شکیرانے اسرائیل میں پرفارم کرنے سے انکارکردیا

لاہور(ویب ڈیسک): کولمبیا کی بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارا شکیرا نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کا فلسطینی شہریوں پر جہاں ظلم وستم جاری ہے وہاں دنیا بھر میں سخت مذمت بھی کی جا رہی ہے، معروف گلوکارہ شکیرا بھی احتجاج کرنے والوں میں شامل ہو گئیں، لبنانی نژاد کولمبیا کی بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے تل ابیب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔شکیرا نے کہا ہے کہ میں سرائیل میں پرفارم نہیں کروں گی تا کہ میرا کا نام غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظالم سے منسوب نہ ہوجائے۔ شکیرا 2003 سے اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر ہے۔ اس منصب کا اخلاقی تقاضا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی پامالی اور نسلی تعصب کے خلاف جد وجہد کرے۔