Buy website traffic cheap

ڈیم بناؤ

فلمساز بھی ڈیم بناؤ مہم کیلئے سرگرم ،پہلے روزکتنے لاکھ جمع کیے ، جان کر چیف جسٹس پاکستان خوش ہوجائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک): فلمساز،وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے ڈیم بناؤمہم کیلئے سرگرم ہوگئے۔پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے فلم کے تمام شعبوں سے وابستہ افرادسے فنڈزجمع کرانے کی درخواست کردی۔ایسوسی ایشن کی درخو است پرپہلے روزساڑھے چھ لاکھ روپے جمع ہوگئے۔فلم تقسیم کار ادارے آئی ایم جی سی گروپ نے پانچ لاکھ،ماضی کے ممتاز اداکار یوسف خان کے بیٹے ایوب خان نے ایک لاکھ اور پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین و فلمسازچودھری اعجاز کامران نے پچاس ہزار روپے کاچیک دیدیا۔ بتایا گیا کہ پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن آج تما م فلمسازوں،تقسیم کاروں ،امپوٹرزاورنمائش کاروں کوخط ارسال کرے گی جن میں انہیں ڈیم فنڈکیلئے اپناحصہ ڈالنے کی اپیل کی جائیگی ابتدامیں مختلف فلمی شخصیات کوزبانی کہاگیاجس پرانہوں نے اپناحصہ ڈالا تاہم اب بہت جلدفلم کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مزید افراد پروڈیوسرزایسوسی ایشن کوفنڈجمع کرائینگے۔یادرہے اس سے قبل زلزلہ زدگان کی امدادکیلئے فلم سے وابستہ افر ادنے 35 لاکھ روپے جمع کرائے تھے۔ اس حوالے سے فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن کے چیئرمین سید نورکاکہناتھا ہماری کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ فنڈجمع کر یں ،میر ی شوبز سے وابستہ تمام افرادسے اپیل ہے کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔