Buy website traffic cheap

فلم منٹو

فلم منٹو کی ریلیزکے موقع پر فلم میکرزنے سعادت حسن منٹو کی بیٹیوں کو بھارت آنے کی دعوت دیدی

لاہور(ویب ڈیسک): بالی ووڈ ہدایتکارہ نندیتا داس کی فلم منٹو طویل عرصے سے خبروں میں ہےاور اب اس کی ریلیز بھی بہت قریب آچکی ہے۔خبریں تھیں کہ فلم کی ریلیز کے موقع پر منٹو کی بیٹیاں بھی بھارت میں موجود ہونگی اور اب ہدایتکارہ نے اس خبر کی تصدیق بھی کردی۔نندیتا کے مطابق سعادت حسن منٹو کی سوانح حیات کی ریلیز کیلئے ان کی بیٹیاں نزہت اور نصرت پاکستان سے بھارت آرہی ہیں جبکہ تیسری بیٹی نگہت ذاتی مصروفیت کے باعث ریلیز کا حصہ نہیں بن پائینگی۔منٹو کی سب سے چھوٹی بیٹی نزہت نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی فیملی کو باآسانی بھارتی ویزا مل جائے گا۔یاد رہے کہ فلم رواں ماہ 21 تاریخ کو سینما گھروں میں پیش کی جائیگی۔