Buy website traffic cheap

انصاف

فوجی قیادت عمران خان کے بارے میں کیاسوچتی ہےاورجی ایچ کیو کا طویل ترین دورہ کیوں کروایا گیا، ریٹائرڈ سینئرفوجی افسران کا تجزیہ

لاہور(ویب ڈیسک): دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) طلعت مسعود نے کہاہے کہ فوجی قیادت کا خیال کے وزیر اعظم عمران خان پر دوسرے کی نسبت کرپشن کا کوئی داغ نہیں اور ان کی سوچ ملک کیلئے مثبت ہے ، اس لئے سول ملٹری ہم آہنگی سے ملک بہت جلد آگے بڑھ سکتاہے. انہوں نے کہاکہ اس وقت امریکہ کی پاکستان میں دلچسپی دفاعی معاملات کی وجہ سے ہے ۔ اقتصادی اور معاشی لحاظ کے حوالے سے یہ بہت ضروری ہے کہ پاکستان امریکہ کا تعاون حاصل کرے ۔ ماضی میں امریکہ نے ہمارا بڑا استحصال کیا ہے ۔ وہ کبھی ملٹری کو اہمیت دیتے تھے اور کبھی سول کو جس سے محاذ آرائی اور اختلافات بڑھتے جاتے تھے ۔ اب جب امریکہ دیکھے گاکہ پاکستان کی سول ملٹر ی قیادت میں اتفاق ہے تو اس کا بہت مثبت اثر پڑے گا ۔جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ جی ایچ کیو میں عمران خان کو 8گھنٹے کا طویل دورہ کرایا گیا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان کو پہلے سے حکومت کا کوئی تجربہ نہیں اور نہ کبھی وہ اس سے قبل حکومت میں رہے ہیں۔ اس لئے ان کو جی ایچ کیو میں ابتدائی چیزوں کے متعلق بریفنگز دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا جس طرح عمران خان نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور اسی طرح جی ایچ کیو کا دورہ بھی کیا ہے ۔ اس سے وزیر اعظم کی کوئی توہین نہیں ہوتی بلکہ سکیورٹی سے متعلق بہت سے چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو جی ایچ کیو میں سمجھانے میں آسانی رہتی ہے کیونکہ وہاں نقشے وغیرہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ وزیر اعظم نے بریفنگز لینا شر وع کردی ہیں۔